اذان کا جواب دینا زبان سے سنت (مستحب) ہے

اذان کا جواب دینا زبان سے سنت (مستحب) ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ جو کلمات مؤذن کہتا ہے جواب دینے والا وہی کلمات دہرائے البتہ ’’حيّ علی الصلاة‘‘ اور ’’حي على الفلاح‘‘ کے وقت ’’لاحوال ولاقوة إلا بالله‘‘ کہے۔ نیز اگر دونوں کلمات (’’حيّ علی الصلاة‘‘ ’’حي على الفلاح‘‘ اور  ’’لاحوال ولاقوة إلا بالله‘') کہے تب بھی درست ہے۔ فجر کی اذان میں ’’الصلاة خیر من النوم‘‘ کے جواب میں ’’صدقت و بررت‘‘ کہے۔ کلماتِ اذان کے اخیر میں "لاإله إلا الله" کے جواب میں یہی کلمات دہرائے (جیسا کہ اذان کے جواب سے متعلق حدیث پاک سے معلوم ہوتا ہے) ان کلمات پر اضافہ کرنا درست نہیں ہے۔

Previous
Next Post »